سیکرٹری محکمہ اوقاف نے ملازمین کیلئے سالانہ اعزازیے کی منظوری دے دی

سیکرٹری محکمہ اوقاف نے ملازمین کیلئے سالانہ اعزازیے کی منظوری دے دی
سیکرٹری محکمہ اوقاف نے ملازمین کیلئے سالانہ اعزازیے کی منظوری دے دی

  



 لاہور(خبر نگار خصوصی)سیکرٹری محکمہ اوقاف نے ملازمین کیلئے سالانہ اعزازیے کی منظوری دے دی جس کے مطابق بہتر کارکردگی دیکھانے والے افسر یا ملازم کو ایک بنیادی تنخواہ آنریری دی جاتی ہےمحکمہ اوقاف ہر سال محکمے میں بہترین کارکردگی دیکھانے والے افسر یا ملازم کا ایک بنیادی تنخواہ ہر عید الفطر کے موقع پر دیتا تھا جو کہ گزشتہ عید پر نہ دی جا سکی ۔جس کیلئے سیکرٹر ی اوقاف شہر یا ر سلطان نے منظور ی دے دی ہے   جو کہ اچھی کارکردگی دیکھانے والے ملازم یا افسر کو جلد دیا جائے گا۔جس سے محکمہ اوقاف کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1