یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی سنڈیکیٹ کا 43واں اجلاس

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی سنڈیکیٹ کا 43واں اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی سنڈیکیٹ کا 43واں اجلاس بدھ کے روز وائس چانسلر میجر جنرل ریٹائرڈ پروفیسر محمد اسلم کی سربراہی میں ہوا جس میں فارماکولوجی میں ارحم شبیر اور ہیومن جنیٹکس کے مضمون میں سجاد اﷲ کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی پروگرام کیلئے آمنہ عنایت میڈیکل کالج لاہور، ڈاکٹر آف فارمیسی کیلئے یسریٰ انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل سائنسز راولپنڈی، ڈپلومہ ان کارڈیالوجی کیلئے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، بی ایس سی اکوپیشنل تھراپی اور ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کیلئے پاکستان سوسائٹی برائے بحالی معذوران لاہور، بی ایس سی سپیچ پیتھالوجی کیلئے ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور اور ایم بی بی ایس پروگرام کے آغاز کیلئے سیالکوٹ میڈیکل کالج سیالکوٹ کی انسپیکشن رپورٹس کا بھی جائرہ لیا گیا۔ اجلاس میں پروفیسر ملک حسین مبشر اور پروفیسر بی اے یزدانی کے نام سے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ کیلئے گولڈ میڈل کے اجرا ء کی بھی منظوری دی گئی۔