25 اپریل کو کینٹ کے انتخابات میں پی پی اور (ن) لیگ کا صفایا ہو جائے گا،فاروق طاہر

25 اپریل کو کینٹ کے انتخابات میں پی پی اور (ن) لیگ کا صفایا ہو جائے گا،فاروق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر،اپنے نمائندے سے )پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر فاروق طاہر چشتی نے لاہو رکینٹ کی وارڈ نمبر 4سے پی ٹی آئی کے امیدوار ملک فیصل اعوان نے گلی نمبر 12حسنین آباد اور قاسم پورہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 اپریل کو کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا صفایا ہو جائے گا انشاء اللہ تحریک انصاف کلین سوئیپ کرے گی علاقے کی عوام کے مسائل حل کرنا تحریک انصاف کی پہلی ترجیح ہو گی ،حلقے کے عوام پچیس اپریل کو گھروں سے باہر نکل کر تبدیلی کا آغاز کریں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے عوام کو مہنگائی ،لوڈ شیڈنگ اور پریشانیوں کے سواء کچھ نہیں دیا ،عوا م ان سے 11مئی کی دھاندلی کا بدلہ 25 اپریل کے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو لیں گے ،پی ٹی آئی امیدواران نے کہا کہ عوام بار بار آزمائی ہوئی جماعتوں کے امیدواروں کو نہ آزمائیں تحریک انصاف کے امیدواران کو عوام کی خدمت کرنے کا اس بار موقع فراہم کریں ، لاہور کینٹ کی وارڈ نمبر 2 سے پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری اخلاق حسین نے ڈگی ،بنگالی محلہ اور ساگر روڈ پر ڈور ٹو ڈور کیمپین کی ،ڈگی محلے سے گجر برادری اور حکیم کلیم نے اپنے ساتھیوں سمیت چوہدری اخلاق حسین کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ،جبکہ وارڈ نمبر 9والٹن کینٹ سے پی ٹی آئی کے امیدوار شیخ بشارت علی نے پارٹی کارکنوں کے ہمراہ غازی روڈ ، گلستان کالونی ، کرسچن آبادی ، شاہد ٹاؤن، نظیر پارک ،منورہ آباد میں ڈور ٹو ڈور کیمپین اور کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں واضح برتری حاصل کرے گی ،پی ٹی آئی کے امیدوار کامیابی کے بعد عوام کے مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے اس موقع پر ملک برادری اور علاقے کی مشہور شخصیت جان پہلوان کی فیملی اور مسیحی برادری نے شیخ بشارت کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ وارڈ نمبر 2 کینٹ میں پی ٹی آئی پنجاب کی سیکرٹری پیبلک ریلیشن وومن ساجدہ فاروق نے خواتین کارکنان کے ہمراہ لونیا منڈی میں ڈور ٹو ڈور کیمپین کی اور پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچایا جبکہ والٹن وارڈ نمبر 3پی ٹی آئی منیارٹی ونگ پنجاب کی صدر و ایم پی اے شنیلا روت نے امیدواران فیصل حاکم بھٹی اور طاہر محمو د اعوان کے ہمراہ نے نشاط کالونی اور مریم کالونی کا دورہ کیا اور کرسچن کیمونٹی سے ملاقاتیں کی اور کرسچن کیمونٹی نے پی ٹی آئی کو بھر کامیاب کروانے کے لئے اپنی حمایت کی یقین دہانی کروائی کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں کرسچن کیمونٹی پی ٹی آئی امیدواران کو ووٹ دیں گی ، کارنر میٹنگز میں گل خان، حسن الماب، فضل خان، شاہد اکبر، شکیل، مہتاب، عرفان ،اشفاق، شاہد محمد فیصل، پرویز سوتی،نیلم ارشاد اور نیلم اشرف سمیت اہل علاقہ اور پی ٹی آئی کے کارکنان نے شرکت کی