حکومت عوام کو پیچیدہ بیماریوں کے موثر علاج کیلئے سہولتیں مہیا کررہی ہے،مجتبیٰ شجاع

حکومت عوام کو پیچیدہ بیماریوں کے موثر علاج کیلئے سہولتیں مہیا کررہی ...

  



 لاہور( خبرنگار) وزیر قانون ،ایکسائز و ٹیکسیشن ، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو پیچیدہ بیماریوں کے موثر علاج کے لئے وسائل کی ری جنریشن کے ذریعے سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولتیں مہیا کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ادارے ڈیفٹڈ کے خصوصی نمائندے سرمائیکل باربرنے کہا کہ پنجاب میں شعبہ صحت میں ریفارمز کے نتیجے میں صحت عامہ کی سہولتوں میں بہتری آرہی ہے اور بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج بہتر بنانے پر بھی حکومت پنجاب کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہحکومت نے ملینیم ڈویلپمنٹ اہداف حاصل کرنے کیلئے2ارب روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں۔ خواتین کے وفود سے ملاقا ت کے دوران مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ پیرامیڈکس و نرسز اہم کردار ادا کرتی ہیں اور صوبہ میں نرسز کی 3 ہزار نئی آسامیاں منظور کی گئیں اور ان کے لیے 1.43 ارب روپے مختص کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ سینٹرز پر تمام عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ25لاکھ سے زائد نوجوان مرد و خواتین کو علم و ہنر سکھانے کے لیے صوبہ بھر میں فنکشنل لٹریسی سنٹر اور 14ہزار سے زائد کمیونٹی لرننگ سنٹرز خواتین کے لیے قائم کئے گئے ہیں۔ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ خواتین کوصحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز و ویزیٹرز اور پیرامیڈکس کے کردار کو مزیدفعال بنایا جائے گاکیونکہ ہر10 ہزار ماؤں میں سے 500 مائیں دوران زچگی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں،اسی طرح 1000 بچوں میں سے 77بچے دوران پیدائش وفات پا جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کم وسائل رکھنے والے لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...