گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جا

گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جا

  



 لاہور(اپنے نمائندے سے)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر آج پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 720مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر75 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 88,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ 18افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر32افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے14 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...