گنگا رام ہسپتال کے 111 پیرا میڈکس کی ترقی کے احکامات جاری

گنگا رام ہسپتال کے 111 پیرا میڈکس کی ترقی کے احکامات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( جنرل رپورٹر) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سر گنگا رام ہسپتال ڈاکٹر وقار نبی باجوہ نے محکمہ صحت حکومت پنجاب کی منظور کردہ پیرا میڈیکل سٹاف کے سروس سٹرکچر پالیسی کے تحت ہسپتال کے 111 پیرا میڈکس کی ترقی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔ ڈاکٹر وقار نبی باوجوہ نے بتایا کہ پیرا میڈکس کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ترقی پانے والوں میں لیب ٹیکنیشن ، سی ٹی سکین ٹیکنیشن ، لیڈی ہیلتھ وزیٹرز ، ایکسرے ٹیکنیشن ، سینٹری انسپکٹر ، ایکسرے اسسٹنٹ ، ریڈیو گرافر اور او ٹی اسسٹنٹ شامل ہیں ۔ ڈاکٹر وقار نبی باوجوہ نے کہا کہ پیرا میڈیکل سٹاف کو چار درجاتی سروس سٹرکچر کے تحت پرموشن دی گئی ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب مذکورہ اہلکار پوری لگن ، محنت اور یکسوئی کے ساتھ مریضوں کی خدمت کا فریضہ سرانجام دیں گے ۔