حاجی محمد فضل کریم کی دوسری برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

حاجی محمد فضل کریم کی دوسری برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

  



 لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے سابق چیئرمین اور سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کی دوسری برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اس سلسلہ میں سنی اتحاد کونسل اور دوسری اہلسنّت جماعتوں کے زیر اہتمام لاہور ، کراچی ،فیصل آباد ،گوجرانوالہ سمیت دوسرے شہروں میں صاحبزادہ حاجی فضل کریم کی یاد میں ’’ سفیر امن سیمینارز ‘‘منعقد کئے گئے اور مساجد میں ان کے ایصال ثواب کیلئے قر آن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ جبکہ سنی اتحاد کونسل کے عہدیداران و کارکنان نے ان کے مزار پر حاضری دیکر ان کے مشن کو جاری رکھنے کا عہد کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...