قریبی تعلقات کے باعث پا کستان یمن کی صورتحال سے الگ نہیں رہ سکتا، نادر میر

قریبی تعلقات کے باعث پا کستان یمن کی صورتحال سے الگ نہیں رہ سکتا، نادر میر

  



لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) معروف دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر ریٹائرڈ نادر میر نے کہا ہے کہ پاکستان کے مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اسی لیے پاکستان یمن میں پیدا ہونے والی صورتحال سے اپنے آپ کو الگ نہیں رکھ سکتاوہ پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز اور شعبہ سیاسات کے زیر اہتمام ’’مشرقِ وسطیٰ کا بحران اور پاکستان‘‘ کے موضوع پرسیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔سیمینار میں شعبہ کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، فیکلٹی ممبران اور ایم فل / پی ایچ ڈی کے طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب میں مشرق وسطی کی جغرافیائی حیثیت اور پاکستان کی جغرافیائی صورتحال کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب کا لازمی دفاع کرنا چاہیے۔ لیکن یمن پر براہ راست حملہ نہیں کرنا چاہئیے۔ وہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان معاملات کو حل کروانے کے لئے ثالث کا کردار ادا کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...