حر مین شریفین پر آنچ بھی آئی تو جانیں قربان کر کے دفاع کریں گے،رانا نصر اللہ

حر مین شریفین پر آنچ بھی آئی تو جانیں قربان کر کے دفاع کریں گے،رانا نصر اللہ

  



 مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی حرمین شریفین کا تقدس اور تحفظ سب سے مقدم ہے مرکزی جمعیت اہلحدیث کا بچہ بچہ اپنی جانیں قربان کرنے کو تیاز ہے تفصیلات کے مطابق ضلع لاہور کے امیر رانا نصر اللہ علامہ اقبال ٹاون کے امیر قاری اعظم قاسم علامہ اقبال ٹاون کے سرپرست اعلیٰ ملک ممتاز حسین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حر مین شریفین پر آنچ بھی آئی تو جانیں قربان کر کے دفاع کریں گے امیر لاہور مرکزی جمعیت اہلحدیث رانا نصراللہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے خلیج کی صورت حال پر انتہائی دانشمندانہ ابرومندانہ اور جرات مندانہ موقف اپنایا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یمن نے پہلے بھی کئی سازشوں میں حصہ لیا ہے اب بھی یمن سازش کرکے مسلمان کو نقصان بلکہ امت مسلمہ کو ٹکڑے کرنے کی سازش میں ہے۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کا بچہ بچہ بلکہ پورے ملک پاکستان کے مسلمان حرمین شریفین کے ساتھ ہیں۔  کوئی قوت اس کیلئے خطرہ چاہتے ہیں فسادات کی حمایت نہیں کی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ 1997میں یمن حکومت نے حرمین شریفین کو خاتمہ کرنے کی سازش کی تھی مگر خانہ کعبہ کی حفاظت اللہ تعالیٰ نے خود لے رکھی ہے پوری دنیا مل کر بھی اس کو نقصان نہیں پہنچا سکتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...