دہلیز پر تعلیم فراہم کرنیوالی اوپن یونیورسٹی نعمت سے کم نہیں ، رسول بخش بہرام

دہلیز پر تعلیم فراہم کرنیوالی اوپن یونیورسٹی نعمت سے کم نہیں ، رسول بخش بہرام

  



لاہور( ایجوکیشن رپورٹر )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لاہور کیمپس کے ریجنل ڈائریکٹر رسول بخش بہرام نے کہاہے کہ گھر کی دہلیز پر تعلیم فراہم کرنے والی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی خدا کی نعمت سے کم نہیں ہے اوپن یونیورسٹی کی ڈگری کو دنیا میں اہم مقام حاصل ہے اوریونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلباء اپنی فیلڈ میں اوپن یونیورسٹی کا نام روشن کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ایس سی ماس کمینوکیشن ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لاہور کے کوارڈی نیٹر محمد نصیرالحق ہاشمی ،پر وفیسر شبیر صادق اورمزاحیہ اداکار نوازانجم نے بھی خطاب کیاتقریب کے دوران متعدد طلباء نے اپنے فن کا بھی مظاہر ہ کیا رسول بخش بہرام کا مزید کہناتھاکہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تفریح پروگرام بھی تعلیم کا حصہ ہوتے ہیں یہ یونیورسٹی 1974ء کو وجود میں آئیجو آج دنیا کی میگا یونیورسٹی میں شمار ہوتی ہے۔

ہر نئے سال میں طلباء کی تعداد میں ماضی کی نسبت اضافہ ہوتاجارہاہے آج طلباء کی تعداد 14لاکھ سے زائد ہوچکی ہے یہ واحد یونیورسٹی ہے جو طلباء کو اسطرف راغب کرتی ہے کہ طلباء قلم اٹھاکر اسائمنٹ لکھیں انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کا اول مقصد ہے کہ فارغ اوقات میں اپنی ہاتھ میں کتاب تھام لیں۔

ہم ٹریننگ کے ساتھ ساتھ ڈسپلن بھی سکھاتے ہیں انہوں نے کہاکہ اوپن یونیورسٹی گھر کی دہلیز پر تعلیم فراہم کرنے والی پاکستان کی پہلی یونیورسٹی ہے آج یونیورسٹی کی ڈگری کو اہم مقام حاصل ہے یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلباء اپنی فیلڈ میں اوپن یونیورسٹی کا نام روشن کررہے ہیں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لاہور کے کوارڈی نیٹر محمد نصیرالحق ہاشمی کاکہناتھاکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے قیام کے بعد ایسے افراد کواپنی تعلیم مکمل کرنے کے مواقع دستیاب ہوگئے ہیں جو کسی مجبوری کے تحت تعلیم چھوڑ کرروزگار میں مصروف ہوگئے مزاحیہ اداکار نوازانجم کاکہناتھاکہ دنیا میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے ٹارگٹ کا تعین کرنا ضروری ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...