مختلف سکولوں کا ایوانِ کارکنانِ تحریک کا مطالعاتی دورہ

مختلف سکولوں کا ایوانِ کارکنانِ تحریک کا مطالعاتی دورہ

  



 لاہور(ایجوکیشن پورٹر) ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان میں انٹرنل پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلے میں بروز سومواراور منگل کو بالترتیب گورنمنٹ ایف ڈی ماڈل ہائی سکول‘ 45-A‘ گارڈن ٹاؤن‘لاہوراور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ گڑھی شاہو‘ لاہورنے جبکہ گزشتہ روزعلاؤ الدین اکیڈمی‘ پاکستانی بازار‘ باغبانپورہ‘لاہور کے طلبہ اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے سوموار‘ منگل اور بروز بدھ کو دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے بالترتیب گورنمنٹ بوائز کمپری ہنسو ہائیر سیکنڈری سکول‘ گھوڑے شاہ‘ لاہور‘گورنمنٹ فاروقی اسلامیہ ہائی سکول‘ باغبانپور‘ اور دیگر نے وزٹ کیا۔   ۔ ۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد2,110تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...