بلدیاتی انتخابات مسلم لیگ ن کیلئے عوام کا ریفرنڈم ثابت ہونگے، یاسر گیلانی

بلدیاتی انتخابات مسلم لیگ ن کیلئے عوام کا ریفرنڈم ثابت ہونگے، یاسر گیلانی

  



 لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے ثمرات سمیٹنے والی مسلم لیگ ن عوام کو ریلیف دینے کو تیار نہیں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مسلم لیگ ن کے لئے عوام کا ریفرنڈم ثابت ہوں گے۔ اختیارات نچلی سطح تک پہنچ جانے سے حکمرانوں کا اقتدار میں رہنا مشکل ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہدرہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران میاں مبشریعقوب، عدنان سہیل، منظور انصاری، چوہدری اسحاق نمبردار، اعظم ورک،ودیگر کے ساتھ ملاقات میں کیا ۔ ۔   ڈاکٹر عامر گیلانی، میاں مقصود احمد، مظہر عباس، ارشد خان، نعیم احمد مغل، محمد ابو بکر عظیم، ندیم مبشر سندھو، عمر دراز، حافظ شاہد اقبال، جاوید دستگیر، سیف اللہ خان اور ماسٹر بلال کے ہمراہ کارنر میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیروزگاری کی لعنت نے عوام کا بُرا حال کر دیا ہے لیکن حکمرانوں کی اس طرف کوئی توجہ نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...