اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی مجاہد کامران سے ملاقات
لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے 15رکنی وفد نے ڈاکٹر حسن مبین عالم اور ڈاکٹر محبوب حسین کی قیادت میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران سے تفصیلی ملاقات کی اور اپنے منشور کے مطابق اساتذہ کے مطالبات پیش کئے جن میں شام کی کلاسز کے معاوضہ جات میں اضافہ رہائشی سہولیات میں اضافہ نئی وین کی فراہمی، TTSاساتذہ کے لیے پینشن کی سہولت وغیرہ شامل تھے۔ ۔ ۔ وائس چانسلر نے آسا کے وفد کو الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور یونیورسٹی کے انتظامی افسران کو بلا کر ان مطالبات پر ورکنگ پیپر تیار کرنے کی ہدایت کی۔