امت مسلمہ قیادت کے بحران کا شکار ہے، ریاض حسین

امت مسلمہ قیادت کے بحران کا شکار ہے، ریاض حسین

  



 لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ یمن بحران پر پارلیمنٹ کی قرارداد ہی اجتماعی قومی سوچ کی ترجمان ہے عرب ممالک پاکستان کی پوزیشن کو سمجھیں دوستی کا مطلب پرائی جنگیں لڑنا نہیں ہے دنیا کی کوئی طاقت خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ پر حملے کی جر أت نہیں کر سکتی پوری قوم یمن بحران پر فریق نہیں ثالث بننے کی حامی ہے۔امت مسلمہ قیادت کے شدید بحران کا شکار ہیان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچنے پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ۔  سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ مسلم حکمران یمن میں جنگ بندی کیلئے سفارتی کوششیں تیز کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...