امیرالدین کالج میں ڈیمانسٹریٹر کی آسامیوں کیلئے انٹرویو مکمل،انجم حبیب

امیرالدین کالج میں ڈیمانسٹریٹر کی آسامیوں کیلئے انٹرویو مکمل،انجم حبیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)انسانیت کی خدمت کا عزم لئے طبی ماہرین اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں جبکہ امیر الدین میڈیکل کالج میں 34ڈیمانسٹریٹر کی آسامیوں کے لئے انٹرویوز کا سلسلہ مکمل کر کے سفارشات محکمہ صحت پنجاب اور بورڈ آف مینجمنٹ پی جی ایم آئی کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے بتایا کہ امیرالدین میڈیکل کالج میں موجود 34ڈیمانسٹریٹر کی خالی آسامیوں کے لیے امیدواروں کے انٹرویو مکمل کرلیے گئے ہیں۔اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کی روشنی میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح کے طور پر مدنظر رکھتے ہوئے تمام معاملات مکمل کئے گئے ہیں۔ اور اہلیت و معیار پر پورا اترنے والے ڈاکٹروں کے تقرر نامے جاری کرنے کے لیے سفارشات محکمہ صحت پنجاب اور بورڈ آف مینجمنٹ پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ کو بھجوادی ہیں مذکورہ ڈیمانسٹریٹرکی تعیناتی سے امیرالدین میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات کی درس و تدریس کا عمل مزید تیز ہوگا اور طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا ۔