طلبہ کے اعزاز میں سیمینار

طلبہ کے اعزاز میں سیمینار

  



 لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف بزنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام نئے داخل ہونے والے طلباؤ طالبات کے اعزاز میںآج 10:30بجے انسٹیٹیوٹ کے سیمینار ہال میں اورینٹیشن تقریب کا اہتمام کیا جائے گا اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران مہمان خصوصی ہونگے جبکہ انسٹیٹیوٹ کے انچارج ڈاکٹر عامر سرور، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شرکت کرئے گی اس موقع پر نئے آنے والے طلباؤ طالبات کو خوش آمدید کہاجائیگا اور انہیں یونیورسٹی کے قوائد ضوابط سے بھی آگاہ کیاجائیگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...