ٹرین منصوبہ شروع کرنے سے پہلے عوام کو بنیادی سہولتیں دی جائیں ، ناصر رمضان

ٹرین منصوبہ شروع کرنے سے پہلے عوام کو بنیادی سہولتیں دی جائیں ، ناصر رمضان

  



 لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ لاہور میں اربوں روپے کا ٹرین منصوبہ شروع کرنے سے پہلے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں ،پنجاب میں 80فصد پانی پینے کے قابل نہیں اس لیے سب سے پہلے عوام کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے لاہور میں چوہدری پرویز الہٰی کے ماس ٹرانزٹ ٹرین منصوبہ اگر ختم نہ کیا جاتا تو لاہور میں اب تک ٹرین منصوبہ مکمل ہوچکا ہوتا جس میں تمام تر بیرونی سرمایہ کاری استعمال ہوتی لیکن حکومت نے آتے ہی اس منصوبہ کو ختم کرکے لاہور کے شہریوں کو تیز ترین سفر سے محروم کردیا تھا۔اب پھر دگنی سے زیادہ لاگت سے اس منصوبہ کو شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے حکومت ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت علاج معالجہ کیلئے ادویات کی فراہمی یقینی بنائے۔کیونکہ ہسپتالوں میں ادویات نہ ہونے سے غریب اور مستحق مریض مفت علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ چوہدری پرویز الہٰی کے دور میں تمام ہسپتالوں میں مریضوں کا مفت علاج معالجہ کی سہولیات میسر تھیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...