ظفراقبال کی نوکری پر بحالی کیلئے اپیل خارج

ظفراقبال کی نوکری پر بحالی کیلئے اپیل خارج

  



 لاہور(نامہ نگار)ممبر پنجاب سروس ٹریبونل جوادالحسن نے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ظفراقبال کی نوکری پر بحالی کے لئے دائر اپیل خارج کردی۔   علاوہ ازیں ممبر سروس ٹربیونل اشترعباس نے محکمہ صحت کے وارڈ بوائے احسان یوسف کی تبادلے کے خلاف دائر اپیل پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے درخواست کو متعلقہ محکمے کو بھجوادیا۔ احسان یوسف نے کھڈیاں والہ سے سمندری تبادلے کو چیلنج کررکھا ہے ۔ممبر پنجاب سروس ٹربیونل جوادالحسن کی عدالت میں ڈاکٹر ظفراقبال نے چیف سیکرٹری خضرحیات گوندل اور سیکرٹری صحت کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ 5سال کی چھٹی کی درخواست دے کر گیا لیکن اس کے باوجود اسے نوکری سے نکال دیا گیا۔عدالت سے استدعا ہے کہ اسے نوکری پر بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت کو بتایا گیا اس نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری صحت سے اپیل کی لیکن انہوں نے بھی اپیل کو خارج کردیا۔ عدالت نے ریکارڈ چیک کیا تو ظفراقبال نے پہلے 3ماہ کی چھٹی کی درخواست دی بعد میں ڈیوٹی پر آئے بغیر ہی 5سالہ مزیدچھٹی کی درخواست دے دی اور بغیر منظور کرائے غائب ہو گیا جس پر عدالت نے ڈاکٹر ظفراقبال کی اپیل خارج کردی۔ عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے ،اپیل کو منظو رنہیں کیا جاسکتا۔دریں اثناء ممبر سروس ٹربیونل اشترعباس نے محکمہ صحت کے وارڈ بوائے احسان یوسف کی تبادلے کے خلاف دائر اپیل پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے درخواست کو متعلقہ محکمے کو بھجوادیا۔ احسان یوسف نے کھڈیاں والہ سے سمندری تبادلے کو چیلنج کررکھا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4