شاہد لالی ٹریننگ کے لیے روانہ

شاہد لالی ٹریننگ کے لیے روانہ

  



لاہور(خبر نگار خصوصی)ڈائریکٹر ایڈمن محکمہ اوقاف شاہد لالی تین ماہ کیلئے ٹریننگ پر چلے گئے۔ڈائریکٹر ایڈمن ٹریننگ کے ساتھ ساتھ محکمانہ امور بھی سر انجام دیں گے۔محمد شاہد لالی گریڈ 18کی سیٹ پر بطور ڈائریکٹر ایڈمن کام کر رہے ہیں اور تین ماہ کیلئے محکمہ ایم پی ڈی ڈی میں ڈیپارٹمنٹ پرموشنل ٹریننگ پرچلے گئے ہیں ۔    شاہد لالی کا تعلق پنجاب پبلک سروسز (پی سی ایس) گروپ سے ہے ۔گریڈ 18سے 19میں ترقی کیلئے پرموشنل ٹریننگ کر رہے ہیں اور افسران کی کمی کے باعث وہ ساتھ ساتھ محکمانہ امور بھی سرانجام دیتے رہیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...