غیر معیاری ادویات فروخت کرنے پرمالکان کو قیدوجرمانے کی سزا

غیر معیاری ادویات فروخت کرنے پرمالکان کو قیدوجرمانے کی سزا

  



 لاہور(نامہ نگار) چیئرمین ڈرگ کورٹ چودھری جہانگیراحمد نے غیر معیاری ادویات فروخت کرنے پر 6میڈیکل سٹورمالکان کو مجموعی طور پر2لاکھ روپے جرمانے اور تابرخاست عدالت قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے عدالت میں ڈرگ انسپکٹروں نے پانچ میڈیکل سٹوروں کے مالکان کے خلاف بغیرلائسنس میڈیکل سٹور چلانے اور غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے پر 6میڈیکل سٹوروں کے مالکان کے خلاف چالان پیش کیے ۔عدالت نے مذکورہ مالکان کو عدالت طلب کیا جنہوں نے عدالت سے تحریری معافی مانگی جس پر عدالت نے مذکورہ میڈیکل سٹورمالکان کو مجموعی طور پر دو لاکھ روپے جرمانہ اور تابرخواست عدالت قید کی سزا کا حکم دے دیا ہے۔ جن میڈیکل سٹورمالکان کو قید و جرمانے کی سزا کا حکم سنایا گیا ہے ان میں جناح کمپلکیس کو 40ہزار عارف کلینک کو50ہزار،موسی فارمیسی کو 40ہزار، عارف کیئرسنٹر کو 40ہزاراوربالی میموریل کلینک کو30ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...