حدود کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور

حدود کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور

  



لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے فریقین کے درمیان رضامندی ہونے پر حدود کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے اس کی رہائی کا حکم دے دیا ہے استغاثہ کے مطابق تھانہ نشتر کالونی پولیس نے خاتون نصرت بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کررکھا ہے جس میں خاتون کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سائلہ اپنی بیٹی کے ہمراہ نشتر کالونی میں رہائش پذیر ہے گزشتہ سال میں ملزم شاہدنے اس کی کم سن بیٹی کو زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تاہم ملزم کے خلاف کوئی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے جس پر پولیس نے بجرم 376کے تحت مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کررکھا تھا،عدالت نے فریقین میں رضا مندی ہو جانے کے باعث ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت منظورکرلی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4