طلباء کو وکالت کے لائسنس دینے کے حوالے سے اجلاس

طلباء کو وکالت کے لائسنس دینے کے حوالے سے اجلاس

  



  لاہور(نامہ نگار)چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل رانا انتظار حسین کی زیرصدارت ایل ایل بی کر کے آنے والے طلباء کو وکالت کے لائسنس دینے کے حوالے سے گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری لیگل ایجوکیشن پنجاب بارکونسل ایڈووکیٹ مدثر چودھری نے بھی شرکت کی ۔گزشتہ روز رانا انتظار حسین کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں18اپریل کو ہونے والے پیپر کے حوالے سے تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیااجلاس میں ایڈووکیٹ سیف ، مرزاحسیب اسامہ ،عمران جاوید ،غلام مجتبی سمیت وکلاہ ودیگرنے بھی شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...