سابق انسپکٹر علی عمران کی بحالی کا فیصلہ سنائے جانے کا امکان

سابق انسپکٹر علی عمران کی بحالی کا فیصلہ سنائے جانے کا امکان

  



 لاہور(نامہ نگار)ممبر پنجاب سروس ٹربیونل جوادالحسن کی عدالت میں سابق انسپکٹر تھانہ ڈیفنس علی عمران نیازی کی بحالی کی اپیل پر فیصلہ آج 16اپریل کو سنائے جانے کا امکان ہے ۔ممبر پنجاب سروس ٹربیونل کی عدالت میں سابق انسپکٹر ڈیفنس علی عمران نیازی کی پولیس کی طرف سے ان کو معطل کرنے کے خلاف اپیل زیر سماعت ہے علی عمران نیازی کے وکیل چودھری طارق جاوید نے پچھلی سماعت پر موقف اختیار کیا تھاکہ علی عمران کو قتل کیس میں غلط ملوث کیا گیا ،پہلے اس کو بحال کردیا گیا تھا بعد میں دوبارہ معطل کردیا گیا ،ملزم کے خلاف شہادت بھی موجود نہیں ہے،وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ انسپکٹر کو بحال کیا جائے جس پر عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کردی تھی ۔استغاثہ کے مطابق سابق انسپکٹر علی عمران نیازی کے خلاف ڈیفنس میں تعیناتی کے دوران ایک شخص کو قتل کر نے کا مقدمہ درج ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...