خاتون کو دھمکیوں پر عدالت کا ایس ایچ او نشتر ٹاؤن کو کارروائی کا حکم

خاتون کو دھمکیوں پر عدالت کا ایس ایچ او نشتر ٹاؤن کو کارروائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ناصر جاوید نے نبوت کا دعوی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمہ سلمی تنویرکے خاوند تنویرکی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے پرمقدمہ مدعی قاری افتخار کی دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ او نشرکالونی کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا ہے ۔ استغاثہ کے مطابق بہادرآباد نشتر کالونی کی رہائشی ملزمہ سلمی تنویر کے خلاف نبوت کا دعوی کرنے کے الزام میں تھانہ نشتر کالونی پولیس نے قاری افتخار کی مدعیت میں بجرم 295-Cکے تحت مقدمہ درج کررکھا ہے ،عدالت میں مذکورہ مقدمہ کے مدعی قاری افتخار نے اپنے وکیل غلام مجتبی چودھری ، مدثر چودھری اور ارشاد گجر کی وساطت سے دائر اندراج مقدمہ کی ایک درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ ملزمہ کا خاوند تنویر مذکورہ مقدمہ واپس لینے کے لئے سائل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے اورگواہان کو بھی مختلف ہیلوں بہانوں سے تنگ کیا جارہا ہے ،تھانہ نشتر کالونی میں کارروائی کے لئے درخواست دی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی ،عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے ۔