ہیروئن کے مقدمہ میں ملوث خاتون سمیت2مجرموں کو قید و جرمانے کی سزا

ہیروئن کے مقدمہ میں ملوث خاتون سمیت2مجرموں کو قید و جرمانے کی سزا

  



لاہور(نامہ نگار) سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس خالد نواز نے ہیروئن سمگلنگ کے مقدمات میں ملوث خاتون سمیت2مجرموں کو قید اور جرمانے کی سزاؤں کا حکم سنا دیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق ملزم عثمان کے قبضہ سے 110گرام ہیروئن کے کیپسول جبکہ خاتون سکینہ کے قبضہ سے 500گرام ہیروئن برآمد ہونے پر مقدمات درج کرنے کے بعد اے این ایف کی جانب سے چالان پیش کیاگیا،سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس نے ملزم عثمان کو 6ماہ قید ،10ہزار جرمانہ جبکہ ملزمہ سکینہ کو 6 ماہ قید اور 15ہزاروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...