احمد نواز جعل سازی کے کیس کی سماعت آج ہوگی

احمد نواز جعل سازی کے کیس کی سماعت آج ہوگی

  



 لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن احمد نواز رانجھا کی عدالت میں 18سال پرانے جعل سازی کے کیس کی سماعت آج 16اپریل کو گی عدالت نے پچھلی سماعت پر ملزم محمد سلیم پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے مذکورہ مقدمہ میں گواہوں کوطلب کررکھا ہے عدالت میں جعل سازی کے کیس میں ملزم محمدسلیم عدالت میں پیش ہورہاہے۔ملزم کے وکیل نے پچھلی سماعت پر عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ مذکورہ ملزم اٹھارہ سال سے ضمانت پرہے لیکن ابھی تک اینٹی کرپشن نے چالان پیش نہیں کیاجس پرگزشتہ روزاینٹی کرپشن نے چالان پیش کردیا،عدالت نے پچھلی سماعت پر مذکورہ ملزم پرفرد جرم عائد کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کررکھا ہے ۔۔،ملزم محمد سلیم پر الزام ہے کہ اس نے ایک شخص کو بھرتی کرانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقم ہتھیا لی تھی جس پر اس کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4