حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ، افنان صادق
لاہور (پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، وزراء کو محض زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی طور پر غریب عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دینی چاہئے اس وقت مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ غریب آدمی گوشت، دالوں کے بعد اب سبزی خریدنے کے لئے بھی پریشان ہوتا ہے حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کی بدولت ہی مسلم لیگ(ن) اور بدقسمتی سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف عوامی مسائل کی طرف سنجیدگی کے ساتھ توجہ نہیں دے رہے، چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے کیا کر رہے ہیں ایسی سنگین صورت حال میں یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ حکمرانوں نے عوام کو نعروں کے سوا کچھ نہیں دیا۔