جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پاکستان تحریک انصاف کے جیت ہے،میاں محمود

جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پاکستان تحریک انصاف کے جیت ہے،میاں محمود
 جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پاکستان تحریک انصاف کے جیت ہے،میاں محمود

  



 لاہور ( پ ر ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور حلقہ 118سے پی ٹی ا?ئی کے اْمیدوار قومی اسمبلی میاں محمود احمد نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پاکستان تحریک انصاف کے جیت ہے اور اْس جدوجہد کا نتیجہ ہے جس کی بدولت عوام نے تحریک انصاف کے جھنڈے تلے اسلام ا?باد میں دھرنے دیے اور پورے ملک میں الیکشن میں ہونے والی بدترین دھاندلی کے خلاف پورے ملک میں احتجاج کیا۔ میاں محمود نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی انکوائری میں بہت جلد اْن کی جماعت کے موقف کی تصدیق ہوجائے گی اورالیکشن میں بدترین دھاندلی کر کے اقتدار میں ا?نے والی مسلم لیگ نواز حکومت کو گھر جانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف ہی عوام کی اْمنگوں کی اصل ترجمان ہے اور ہم نے مسلسل جدوجہد سے جہاں ایک طرف مسلم لیگ نواز کو گھْٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے تو دوسری طرف کراچی میں گزشتہ ایک دھائی سے ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کے علاقوں میں بنائے گئے نو گو ایریاز کو بھی ختم کرنا شروع کردیا ہے۔   میاں محمود نے کہا کہ عوام کا شعور بیدار ہوچکا ہے اب وہ نہ کراچی میں بھتہ خوری اور قتل و غارت گری کو برداشت کرینگے اور نہ ہی ملک کے کسی اور حصے میں کرپشن کی سیاست کو پروان چڑھنے دینگے۔ انہوں نیکہا کہ بہت جلد ظالم اور کرپٹ حکمرانوں کے اقتدار کا سورج غروب ہوجائے گا اور تحریک انصاف اقتدار میں ا?کر عوامی اْمنگوں کے مطابق ان کے مسائل کو حل کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...