نندی پور پراجیکٹ کی بربادی کے ذمہ دار پی پی کی سابقہ حکومت ہے،محمد کامران

نندی پور پراجیکٹ کی بربادی کے ذمہ دار پی پی کی سابقہ حکومت ہے،محمد کامران
 نندی پور پراجیکٹ کی بربادی کے ذمہ دار پی پی کی سابقہ حکومت ہے،محمد کامران

  



 لاہور( پ ر ) موو آن پاکستان کے چیرمین محمد کامران نے کہا ہے کہ ابھی تو موسم گرما پوری طرح شروع بھی نہیں ہوا کہ شہروں میں ہونے والی دس دس گھنٹوں اور دیہی علاقوں میں ہونے والی سولہ سولہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔ محمد کامران نے کہا کہ پہلے موجودہ حکمران سارا ملبہ سابقہ حکمرانوں پر ڈال کر خود کوملک و قوم کے بہت بڑے غم خوار ثابت کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ نندی پور جیسے پراجیکٹ کی بربادی کے ذمہ دار پاکستان پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت ہے تاہم پراجیکٹ کو کامیاب کرنے کا دعویٰ کرنے والے حکمران بتائیں کے اب نندی پور پراجیکٹ کو کس کی نظر لگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم نہ ہوتیں تو حکومت نے کبھی بھی پٹرول کی قیمتیں کم نہیں کرنی تھیں اور جو تھوڑا بہت ریلیف دیا گیا وہ بھی نہیں دینا تھا۔    ہم موقع ملتے ہی باوجود اس امر کے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ بدستور کمی دیکھی جارہی ہے ایک بار پھر پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر ایک بار پھر عوام پر مہنگائی بم گرایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا پورا نظام صرف ملک کے طاقتور طبقہ کے مفادات کے تحفظ کے لئے کام کررہا ہے غریب ا?دمی کی کہیں کوئی شنوائی نہیں ہورہی اگر حکمرانوں نے اپنا وطیرہ نہ بدلا تو عوام بہت جلد سڑکوں پر ہونگے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...