جے آئی ٹی نے صولت مرزا کا بیان قلمبند کر لیا، ویڈیو بیان پر پوچھ گچھ

جے آئی ٹی نے صولت مرزا کا بیان قلمبند کر لیا، ویڈیو بیان پر پوچھ گچھ

  



 کوئٹہ(اے این این) سندھ حکومت کی قائم کردہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ایم کیو ایم کے سابق کارکن صولت مرزا کا بیان قلمبند کر لیا،مچھ جیل میں ہونے والی پوچھ گچھ کے دوران صولت مرزا کے حالیہ جاری ہونے والے ویڈیو بیان سے متعلق معلومات لی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق بدھ کو صولت مرزا سے تفتیش کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کراچی سے مچھ جیل پہنچی جے آئی ٹی کی قیادت ڈی آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ کررہے تھے جبکہ دیگر اراکین میں ایس ایس پی اسپیشل برانچ،ایس پی سی آئی ڈی شامل تھے، آئی ایس آئی،ایم آئی اور آئی بی کے افسران بھی تفتیشی ٹیم کا حصہ ہیں۔تحقیقاتی ٹیم نے جیل حکام کی موجودگی میں صولت مرزا کا بیان قلمبند کیا گیا جس کی روشنی میں تفتیشی عمل آگے بڑھایا جائے گا۔جے آئی ٹی نے صولت مرزا سے اس کے جیل سے جاری ہونے والے ویڈیو بیان سے متعلق بھی پوچھ گچھ کی اور معلومات اکٹھی کی ہیں۔واضح رہے کہ صولت مرزا کو گزشتہ ماہ پھانسی دی جانی تھی لیکن اس سے قبل ہی اس کا وڈیو بیان منظر عام پر آیا تھا جس میں اس نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سمیت کئی اہم شخصیات پر الزامات عائد کئے تھے جس کے بعد اس کی سزا پر عمل روک دیا گیا تھا۔ صولت مرزا

مزید : علاقائی


loading...