تحریک انصاف کا این اے 246 کے بیلٹ پیپر کی چھپائی پر تحفظات کا اظہار

تحریک انصاف کا این اے 246 کے بیلٹ پیپر کی چھپائی پر تحفظات کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (آن لائن ،اے این این)تحریک انصاف نے این اے 246 کے بیلٹ پیپر کی چھپائی پر تحفظات کا اظہار کر دیا جبکہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے کہاہے کہ ایم کیو ایم نے دھاندلی کا مکمل نظام ترتیب دے دیا ہے ، رینجرز کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں ۔بدھ کو کراچی میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے ثمرعلی اورعلی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ این اے 246 کے ضمنی الیکشن کے بیلٹ پیپر کی چھپائی میں 80 فیصد لوگ ایم کیو ایم کے ہیں ۔ پرنٹنگ پریس پر سیکیورٹی کو بڑھایا جائے ۔ بیلٹ پیپرز رینجرز کی نگرانی میں چھاپے جائیں ۔ این اے 246 انتخابات میں بوگس ووٹ کا اندراج ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کنٹونمنٹ میں تحریک انصاف نے فلاحی کاموں کا آغاز کر دیا ہے ۔ پانی کی فراہمی کیلئے ڈی ایچ اے میں پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے ، آر او پلانٹس اور سہولت گھر کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر علی زیدی نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے بلدیاتی انتخابات پر توجہ نہیں دی ۔ سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کا حکم دیا ہے ۔ خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی سے بلدیاتی انتخابات میں ایڈجسٹمنٹ ہوچکی ہے ۔ تحریک انصاف

مزید :

علاقائی -