بلوچستان، مزدوروں کیلئے محکمہ داخلہ سے این اوسی لینا لازمی قرار

بلوچستان، مزدوروں کیلئے محکمہ داخلہ سے این اوسی لینا لازمی قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوئٹہ(اے این این) بلوچستان حکومت نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنیوالے مزدوروں کیلئے این او سی لازمی قرار دیدیاگیاہے۔ذرائع محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو مزدوروں کے کوائف محکمہ داخلہ میں جمع کرانا ہونگے، اس بات کا فیصلہ تربت کینواحی علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 20 مزدوروں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد کیاگیاہے، مزدوروں کی ہلاکت کا صوبے میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ گزشتہ سال اکتوبر میں لسبیلہ کے عباس گوٹھ میں مسلح افراد نے 8 مزدوروں کو ہلاک کردیا تھا ،ان سب کا تعلق پہاولپور، مظفرگڑھ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھاجبکہ دوسری جانب سڑکوں، پلوں اور پنجگور کیڈٹ کالج سمیت تعلیمی اداروں کی عمارتوں پر کام کرنیوالے مزدوروں کو بھی نشانہ بنایاجاچکاہے۔ ذرائع کے مطابق صوبے میں 20 بڑے منصوبوں پر اس وقت بھی تقریبا 15سو مزدور کام کررہے ہیں۔ این اوسی

مزید :

علاقائی -