سرائے عالمگیر، ’’پڑھو پنجاب ، بڑھو پنجاب ‘‘پروگرام گاؤں سر ڈھوک نہ پہنچ سکا سرائے

سرائے عالمگیر، ’’پڑھو پنجاب ، بڑھو پنجاب ‘‘پروگرام گاؤں سر ڈھوک نہ پہنچ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عالمگیر(خصوصی رپورٹ)گاؤں سر ڈھوک تحصیل سرائے عالمگیر میں واقع ہے ۔ گاؤں میں گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول 1957ء میں قائم ہوا جو ابھی تک پرائمری ہی ہے اور اس کی حالت زار کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے اس کی کارکردگی صفر رہی ہے ۔2014ء میں پانچویں کلاس کے تمام بچے فیل ہوئے پھر گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سکول کیلئے دو گریجویٹ اساتذہ کی خدمات حاصل کیں اور اس سال 22بچوں میں سے صرف4بچے پاس ہو ئے ۔گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی کارکردگی بھی اس سے مختلف نہیں ، اس سال پانچویں کلاس کی 20بچیوں میں سے صرف 6پاس ہوئیں۔گاؤں سر ڈھوک 550گھروں اور 4ہزار افراد پر مشتمل ہے ، اکثریتی آبادی ان پڑھ ہے، گاؤں کی تاریخ میں اب تک صرف ایک آدمی پاک فوج میں افسر ہے ،اور کوئی کسی سرکاری محکمے میں سروس نہیں کر رہا ۔وزیر اعلی پنجاب کے ’’پڑھو پنجاب ، بڑھو پنجاب ‘‘اور تعلیم کے دیگر منصوبوں کا سایہ ابھی تک اس غریب گاؤں پر نہیں پڑ سکا۔اربِ اختیار سے سوال ہے کہ کیا یہ گاؤں وطن عزیز کا حصہ نہیں ؟کیا تعلیم ان نادار بچوں کا بنیادی حق نہیں؟ کیا انسانی حقوق ان پر لاگو نہیں ہوتے؟ کیا کبھی اس گاؤں کی تقدیر بھی بدلے گی؟ گاؤں سر ڈھوک

مزید :

علاقائی -