ضلع لاہور کے اسسٹنٹ کمشنر پنجاب بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز کو پیچھے چھوڑ گئے

ضلع لاہور کے اسسٹنٹ کمشنر پنجاب بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز کو پیچھے چھوڑ گئے

  



 لاہور (عامربٹ سے) صوبائی دارالحکومت کے رواں سال 2015میں آبیانہ معاملہ (واٹر ریٹس) ریکوری کی مد دی جانے والے 100فیصد کے ٹارگٹ میں ضلع لاہور کی پانچ تحصیلوں میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر صاحبان ریکوری کی بنیاد پر پنجاب بھر کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو پیچھے چھوڑ گئے ،100فیصد ٹارگٹ سے بھی زائد ریونیو حکومتی خزانے میں جمع کروا دیا گیا جو کہ پنجاب کے دیگر اضلاع کی حدود میں آنے والی تحصیلوں میں نمایاں اور بہتر کارکردگی شمار کی جارہی ہے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے100فیصد تک ریکوری اکھٹی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔مزید معلوم ہواہے کہ صوبائی دارلحکومت کی پانچوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان نے رواں سال 2015کو آبیانہ اور معاملہ کی مدمیں100 فیصدزائد تک ریکوری اکٹھی کر لی ہے بورڈ آف ریونیو میں بھجوائے جانے والی کارکردگی رپورٹس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی عاصم سلیم رواں سال کے دوران 100فیصد ریکوری اکھٹی کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی نمایاں کاکردگی کا اعزاز لئے ہوئے پہلے نمبر پر رہے ہیں حالانکہ اضافی ڈیوٹی جمعبندی تکمیل ٹارگٹ اور آن لائن موضع جات کی جدوجہد اور ریکارڈ کی درستگی سمیت انسپکشن،پرچہ رجسٹری رپورٹس کی تیاری ،داتا گنج بخش ٹاؤن کی ایڈمینسٹریشن کی ذمہ داری بھی سنبھالی ہوئی تھی تاہم رات گئے تک میٹنگوں میں ریونیو افسران پر ڈباؤ ڈالتے ہوئے بورڈ آف ریونیو کے ٹارگٹ پورے کرنے کی کوششیں بھی رنگ لے آئی ہیں اسطرح اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن عبداللہ نیر گنڈہ پور نے بھی 59فیصد تک ریکوری کا ٹارگٹ پورا کرتے ہوئے کارکردگی میں دوسری پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ تحصیل رائیونڈ کے اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد نے بھی 100فیصد ریکوری میں سے 53فیصد ریکوری اکھٹی کی ہے جسے قدرے بہتر کارکردگی میں شمار کیا جاتا ہے اس کے علاوہ تحصیل کینٹ کے اسسٹنٹ کمشنر راؤ امتیاز نے بھی موجودہ حالات میں 35فیصد ریکوری اکٹھی کی ہے اسی طرح تحصیل شالیمار کے اسسٹنٹ کمشنر ارشد بھٹی نے 12فیصد ریکوری آبیانے اور معاملہ کی مد میں اکھٹی کی ہے ذرائع نے مزید آگاہی دی ہے کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ندیم اشرف کی جانب سے تمام اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدائت کر رکھی تھی کہ وہ 100فیصدتک ریکوری اکھٹی کرکے حکومتی خزانے میں ریونیو جمع کروانے کی پریکٹس کو یقینی بنائیں اور پینڈنگ ریکوری کے ہدف کو بھی مکمل کریں اس ضمن میں اب کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ضلع لاہور کے اسسٹنٹ کمشنر زکی جانب سے ریکوری کے معاملات میں لی جانے والی دلچسپی اور محنت نے ان کی کارکردگی کو پنجاب کی تما م تحصیلوں سے بہتر ظاہر کرتے ہوئے ان کی کوششوں کی کامیابی سے ہمکنارکیا ہے ۔ آبیانہ معاملہ ریکوری

مزید : علاقائی


loading...