قومی اسمبلی کے آڈٹ سیکشن کاپی ٹی آئی ارکان کی تنخواہوں پر اعتراض

قومی اسمبلی کے آڈٹ سیکشن کاپی ٹی آئی ارکان کی تنخواہوں پر اعتراض

  



 اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کے آڈت سیکشن نے تحریک انصاف کے ارکان کو تنخواہیں جاری کرنے پر اعتراض کر دیاجبکہ ایم کیو ایم نے استعفے منظور کرنے کے لئے تحریک جمع کرا دی ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو ایم کیوایم کے 18ارکان کے دستخطوں سے ایک تحریک قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے جس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کے معاملے پر فیصلہ کیا جائے اور غیر حاضری کی بنیاد پر استعفے منظور کئے جائیں ۔اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ ایم کیو ایم کی تحریک کو اگلے اجلاس میں نجی کارروائی کے دن ایوان میں پیش کیا جائے گا۔اس تحریک پر پی ٹی آئی کے طویل عرصے سے غیر حاضری کی بنیاد پر بحث کر کے فیصلہ کیا جائے گا۔سپیکر نے کہا کہ تحریک انصاف کے ممبران کی تنخواہیں ابھی جاری نہیں کیں، آڈٹ سیکشن نے اعتراض کیا کہ استعفے قبول کرنا پڑگئے تو ریکوری کیسے ہوگی؟۔ اعتراض

مزید : علاقائی


loading...