اگر آپ کے خیال میں اس تصویر میں گرگٹ ہے تو آپ کا خیال غلط ہے

اگر آپ کے خیال میں اس تصویر میں گرگٹ ہے تو آپ کا خیال غلط ہے
 اگر آپ کے خیال میں اس تصویر میں گرگٹ ہے تو آپ کا خیال غلط ہے

  



 روم(نیوزڈیسک)اگر آپ کو اس تصویر میں گرگٹ نظر آرہا ہے تو پھر یہ آپ کی آنکھوں کا دھوکہ کیونکہ یہ ایک اطالوی آرٹسٹ کا شاہکار ہے جس میں اس نے دو انسانوں کو اس طرح پینٹ کیا ہے کہ وہ چھپکلی لگ رہے ہیں۔37سالہ جوہانز سٹوٹر نے ماضی میں بھی کئی ایسے شاہکار بنائے ہیں جن میں اس کی ماڈلز پر بنائی گئی پینٹنگز میں انہیں طوطے اور مینڈک بناکر پیش کیا گیا ہے۔سٹوٹر نے گرگٹ والی تصویر بنانے کے لئے پانی والے کلرز کا استعمال کرتے ہوئے دو برہنہ ماڈلز کو اس طرح رنگا ہے کہ یکدم دیکھنے سے لگتا ہے کہ کوئی گرگٹ بیٹھا ہوا ہے۔تصویر کو مزید سچائی کا رنگ دینے کے لئے ماڈلز ایک ایسی جگہ بیٹھ گئی ہیں کہ لگ رہا ہے کہ گرگٹ کسی شاخ پر موجود ہے۔سٹوٹر کا کہنا ہے کہ ایک پینٹنگ سوچتے یا بناتے ہوئے اسے کئی دن لگ جاتے ہیں۔گرگٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس کا کہنا تھا کہ اس نے چار دن تک پینٹنگ کی تمام باتوں پر کام کیا اور تقریباًچھ گھنٹے میں رنگ کرنا مکمل کیا۔اس کا کہنا ہے کہ ہر کام میں مسائل ہوتے ہیں اور اسے بھی کام میں کافی مشکلات پیش آتی ہیں لیکن وہ اپنے جذبے اور محنت پر یقین کی وجہ سے ان پرقابو پا لیتا ہے۔سٹوٹر کا کہنا تھا کہ اسے نیچر کی پینٹنگز بنانا اچھا لگتا ہے۔

مزید : علاقائی