ایک مکھی جو دوبچوں کی جان لینے کا باعث بن گئی

ایک مکھی جو دوبچوں کی جان لینے کا باعث بن گئی
 ایک مکھی جو دوبچوں کی جان لینے کا باعث بن گئی

  



 ایریزونا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ایریزونا جنگلی جانوروں اور پرندوں کے لیے کافی شہرت کا حامل ہے اوریہیں پر ایک مکھی دوبچوں کی جان جانے کا باعث بن گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق الیکسز کیسلر نامی خاتون اپنے دو جڑواں بچوں کو سٹرولر یعنی ہاتھ والی ریڑھی میں ڈالے نہرکے کنارے چل رہی تھی کہ اچانک شہد کی ایک مکھی نے گھیرلیا۔مکھی سے بچنے کے لیے خاتون نے ہاتھوں سے مکھی کو بھگانے کی کوشش شروع کردی لیکن اسی کوشش میں اچانک اس کی گرفت سٹرولر پر کمزور پڑ گئی اورسٹرولر تیزی سے چلتا ہوا نہر میں جا گرا جسے دیکھ کر خاتون نے بچوں کو بچانے کے لیے نہر میں چھلانگ لگادی۔سٹرولر نہرمیں گرتے ہی پانی کی تیز لہریں بچوں کو آگے لے گئی جبکہ خاتون بے بسی کی تصویر بنی واپسی نکل آئی اور مدد کے لیے ریسکیو اداروں سے رابطہ کیا تاہم ریسکیواداروں کے پہنچنے تک بہت دیر ہوگئی۔امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرایری گیشن کے تعاون سے نہر کے پانی کے بہاو191 اور سطح کو کم کر کے بچوں کو تلاش کرکے فوری طور پرہسپتال پہنچایا تاہم دونوں بچے زندگی کی بازی ہار چکے تھے۔

مزید : علاقائی


loading...