بولنے والے کتے نے تہلکہ مچا دیا،کئی لوگوں کو ناراض کر دیا

بولنے والے کتے نے تہلکہ مچا دیا،کئی لوگوں کو ناراض کر دیا
 بولنے والے کتے نے تہلکہ مچا دیا،کئی لوگوں کو ناراض کر دیا

  



 لندن (نیوز ڈیسک) مقبول عام برطانوی ٹی وی شو "Britain's Got Talent" میں بولنے والی کتیا نے لاکھوں ناظرین اور شو کے منصفین کو حیرت میں ڈال دیا جبکہ کچھ سرکاری ادارے بھی اس ’’عجیب الخلقت کتیا‘‘ کی طرف متوجہ ہو گئے ہیں۔ ہفتے کے روز پیش کئے جانے والے شو میں فرانسیسی شخص 61 سالہ مارک میترل اپنی کتیا ’’مس وینڈی‘‘ کے ساتھ شو میں آیا۔ کتیا نے نہ صرف لطیفے سنائے بلکہ ایک کلاسیکی انگریزی گانا بھی گنگنایا۔اس پرفارمنس کے دوران منصفین اور حاضرین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے جب کہ اکثر کو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا۔ اب معلوم ہوا ہے کہ شو پیش کرنے والے ادارے ITV اور نشریاتی ریگولیٹر ادارے آف کام کو درجنوں شکایات موصول ہو رہی ہیں جن میں اس پرفارمنس کو جانوروں پر ظلم قرار دے کر کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔ شکایت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ کتیا کے منہ پر ایک ماسک چڑھایا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول سے حرکت دی جا رہی تھی تاکہ اسے مرضی کے مطابق منہ کھولتے ہوئے دکھایا جا سکے اور اس دوران ایک صداکار مختلف آوازیں نکالتا تھا۔ آف کام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیق کی جا رہی ہے اور اگر جانور پر ظلم ثابت ہو گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید : علاقائی


loading...