واٹس ایپ پر خطرناک وائرس کا حملہ؟صارفین پریشان، حقیقت جانئے

واٹس ایپ پر خطرناک وائرس کا حملہ؟صارفین پریشان، حقیقت جانئے
 واٹس ایپ پر خطرناک وائرس کا حملہ؟صارفین پریشان، حقیقت جانئے

  



نیویارک (نیوز ڈیسک) واٹس ایپ پر آج کل ایک خطرناک وائرس سے خبردار رہنے سے متعلق میسج گردش کر رہا ہے جس میں صارف کو ایک مخصوص ’’خطرناک ویڈیو‘‘ کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے۔یہ میسج خبردار کرتا ہے کہ ویڈیو "The Dance of the pope" کو ہرگز نہ کھولا جائے کیونکہ اس میں خطرناک وائرس ہے جو موبائل فون کو فارمیٹ کر کے سارا ڈیٹا تباہ کر دیتا ہے۔ اخبار ’’ڈیلی سٹار‘‘ کے مطابق متعدد ٹیکنالوجی بلاگز اور ماہرین نے اس میسج کو جعلی قرار دے دیا ہے اور اگرچہ یہ متعدد صارفین کو موصول ہو رہا ہے مگر تاحال کسی پر ’’ویڈیو‘‘ کے حملے کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بھی گزشتہ سال واٹس ایپ کے ذریعے پھیلائی جانے والی افواہوں سے ملتی جلتی کارروائی ہے اور اس کے حقیقی ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...