2013ء کے الیکشن غیر قانونی قرار دئیے جائیں ،عوامی تحریک

2013ء کے الیکشن غیر قانونی قرار دئیے جائیں ،عوامی تحریک

  



لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان عوامی تحریک نے 2013 ء کے عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی انکوائری کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کو خط ارسال کیا ہے۔ خط میں 2013 ء کے عام انتخابات کو غیر آئینی قرار دینے اور کمیشن کے روبرو براہ راست موقف پیش کرنے کی استدعا کی گئی ہے، خط میں لکھا گیا ہے کہ جب الیکشن کمیشن ہی غیر آئینی تھا تو اس کے کروائے گئے انتخابات اور پھر بعدازاں وجود میں آنے والی حکومت کس طرح آئینی و قانونی ہو سکتی ہے؟خط مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایت پر لکھا ہے۔ خط کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبرز کی تقرری آئین کے آرٹیکل 213 کے خلاف کی گئی اور اس ضمن میں پارلیمنٹری کمیٹی کو نظر انداز کیا گیا جبکہ پارلیمنٹری کمیٹی کے ممبرز کی تقرری کے حوالے سے ’’سماعت اور تصدیق‘‘ آئینی تقاضا تھا جسے پورا نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی آئین کے مطابق تشکیل اور پری پول رگنگ روکنے اور فیئر اینڈ فری انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے سپریم کورٹ کے 8 جون 2012 کو دئیے جانے والے فیصلے کی بھی کھلی خلاف ورزی کی گئی۔ ڈاکٹر رحیق عباسی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ترقیافی فنڈز کے اجراء کے نام پر دھاندلی کی جاتی ہے۔ خط

مزید : صفحہ آخر


loading...