نوجوان ویٹرنری ڈاکٹرزدیہی آبادی کی تقدیربدل سکتے ہیں،رانا اقبال

نوجوان ویٹرنری ڈاکٹرزدیہی آبادی کی تقدیربدل سکتے ہیں،رانا اقبال

  



 لاہور(کامرس رپورٹر)قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال نے کہا ہے کہ نوجوان ویٹرنری ڈاکٹرزپاکستان کی 60فیصد دیہی آبادی کی تقدیربدل سکتے ہے۔ ویٹرنری یونیورسٹی کے اساتذہ نوجوان ڈاکٹرز کو دیہی علاقوں میں خدمات سرانجام دینے پرآمادہ کریں جس سے غذائی تحفظ اورملکی معیشت میں اضافہ ہوگا۔وہ گزشتہ روز ایکسپو سنٹر لاہور میں محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ اورپاکستان ویٹرنری میڈیکل ایسوسی ایشن کے مشترکہ تعاون سے ہونیوالی دو روزہ انٹرنیشنل لائیوسٹاک ڈیری اینڈ پولٹری کانگریس کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹرمحمدارشدچیئرمین پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل، سردارعاشق حسین ڈوگر ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن لائیوسٹاک، ڈاکٹرمحمدنوازسعید ڈائریکٹرجنرل(توسیع)، سعید مغل ،ڈاکٹر بلال ڈار ، ڈاکٹراسرارحسین چوہدری ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن، پروفیسرڈاکٹر مسعودربانی، پروفیسرڈاکٹرمحمدیونس، پروفیسرڈاکٹرصلاح الدین، ڈاکٹراقبال شاہد ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل)لائیوسٹاک کے علاوہ ملکی وغیرملکی سائنسدان موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے نوجوان ویٹرنری ڈاکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک ایساملکی سرمایہ ہے جو پاکستان کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کامستقبل روشن ہے اگر ہم محنت،خدمت،امانت اوردیانت جیسے چار سنہری اصول اپنا لیں تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔ ملک میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں زمین پرمویشیوں کی دولت سے مالامال اور زمین کے اندرسونا،چاندی،لوہے اورتانبے کے ذخائرعطاکئے ہیں۔ رانا اقبال

مزید : صفحہ آخر


loading...