پنجاب حکو مت کسانوں کے معاشی قتل کا منصوبہ بنا رہی ہے،محمودالرشید

پنجاب حکو مت کسانوں کے معاشی قتل کا منصوبہ بنا رہی ہے،محمودالرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ پنجاب حکو مت کسانوں کا معاشی قتل کر نے کا منصوبے بنا رہی ہے‘حکو مت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے کسان 13سو روپے کی بجائے 9سو سے1000روپے فی من گندم فروخت کر نے پر مجبور ہے جسکے خلاف پنجاب اسمبلی میں بھر پور آواز بلند کی جائیگی ‘پنجاب میں19لاکھ میڑک ٹن گندم موجود ہونے کے باوجود وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار نے پر ائیوٹ سیکٹر کو7لاکھ میڑک ٹن گندم امپورٹ کر نے کی اجازت دیکر قومی خزانے کو سسبڈی کے نام پر کروڑوں کا ’’ٹیکہ ‘‘لگا دیاہے ‘پنجاب حکو مت گندم کی خر یداری بنکوں کی پہلے133ارب کی مقروض ہے اور اب دوبارہ 40ارب قر ضہ لیا جا رہا ہے ‘حکمرانوں نے صوبے کے خزانے کو ’’خالی ‘‘کر نے کا پر وگرام بنالیا اور بیڈ گورننس کی بدتر ین مثالیں قائم کی جا رہی ہیں ‘کنٹو نمنٹ بورڈزکے انتخابات میں حکومتی وزراء کی فوج سر کاری وسائل کے ذریعے بھر پور مداخلت کر رہی ہے ہم مطالبہ کرتے ہوئے کہ الیکشن کمیشن فوری نوٹس لیں اور حکو متی مداخلت کی شکل میں ہونیوالی دھاندلی کا راستہ روکا جائے ۔ محمودالرشید

مزید :

صفحہ آخر -