تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرکو نظر انداز کرنے کیخلاف دائردرخواست کادو یوم میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرکو نظر انداز کرنے کیخلاف دائردرخواست کادو یوم میں ...

  



 لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر سے ٹکٹ واپس لے کر دوسرے امیدوار کو دینے کے خلاف دائردرخواست پر الیکشن کمیشن پنجاب کو دو یوم میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس شجاعت علی خان نے کنٹونمنٹ بورڈ کینٹ میں کونسلر کے امیدوار سجاد حسین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف نے اسے کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات لڑنے کے لئے پارٹی ٹکٹ جاری کیا ، حتمی انتخابی فہرست جاری ہونے سے قبل تحریک انصاف نے ٹکٹ واپس لے کر دوسرے امیدوارعمر اکبر طالب کو دے دیا جبکہ قانون کے مطابق ریٹرننگ افسردوسرے امیدوار کے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا اختیار نہیں تھا۔ ہدایت

مزید : صفحہ آخر


loading...