وکلاء نے ملزم کو ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر فرار کرا دیا

وکلاء نے ملزم کو ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر فرار کرا دیا

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی )خاتون کو فون پر دھمکیاں دینے والے ملزم کو ہائیکورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر وکلاء نے فرار کرا دیا۔ مسٹر جسٹس سردار طارق مسعود نے ملزم نعیم احمد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس کے خلاف تھانہ کوٹ لدھا گوجرانولہ میں نیلم بی بی نامی خاتون کو فون کر کے دھمکیاں دینے کے الزام کے تحت جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے، درخواست ضمانت منظور کر کے مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا جائے، تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ٹیلی فون ڈیٹا حاصل کر لیا گیا جس میں اس بات کا ثبوت موجود ہے کہ ملزم خاتون کو فون کر کے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے جس پر عدالت نے ملزم محمد نعیم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ فرار کرا دیا

مزید : صفحہ آخر


loading...