آصف ہاشمی کے ریڈ وارنٹ منسوخ کرنے کے حوالے سے وزارت داخلہ کو جواب داخل کرانے کا آخری موقع

آصف ہاشمی کے ریڈ وارنٹ منسوخ کرنے کے حوالے سے وزارت داخلہ کو جواب داخل کرانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے ریڈ وارنٹ منسوخ کرنے کے لئے دائر درخواست پر وزارت داخلہ کو جواب داخل کرانے کا آخری موقع دے دیا۔ مسٹر جسٹس انوارالحق نے آصف ہاشمی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل میاں حنیف طاہر نے موقف اختیار کیا کہ آصف ہاشمی کے خلاف درج مقدمہ کا چالان مکمل کر کے ٹرائل کورٹ میں بھجوایا جا چکا ہے۔آصف ہاشمی کی جانب سے اس مقدمے کی پیروی بھی کی جا رہی ہے مگر اسکے باوجود ان کی گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ جاری کر دئیے گئے جو کہ قانون کا تقاضا ہی نہیں ہے۔ آخری موقع

مزید :

صفحہ آخر -