مسیحیوں کی قربانیاں مطالعہ پاکستان کا حصہ بنانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست
لاہور (نامہ نگار خصوصی ) تحریک پاکستان میں مسیحیوں کے کردار کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنانے کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ یہ آئینی درخواست راجہ نتھینیل گل ایڈووکیٹ کی طرف سے لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسیحیوں نے تحریک پاکستان کے موقع پر بڑی قربانیاں دیں اور پاکستان کے حق میں ووٹ ڈالا۔ہندو اور سکھ قیام پاکستان کے خلاف تھے مگر مسیحی برادری نے قائد اعظم کے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر تحریک پاکستان میں بھر پور حصہ لیا۔قیام پاکستان کے بعد مسیحیوں کی قربانیوں کو مطالعہ پاکستان اور تاریخ کی کتب میں شامل نہیں کیا گیا جو کہ آئین پاکستان کے منافی اور مسیحی برادری کی قربانیوں کو فراموش کرنے کے مترادف ہے۔ درخواست