سبزہ زار کا تھانیدار ریاست 30ہزار روپے رشوت کے جرم میں گرفتار

سبزہ زار کا تھانیدار ریاست 30ہزار روپے رشوت کے جرم میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپیشل رپورٹر)طارق محمودڈائریکٹراینٹی کرپشن ریجن لاہور نے ریاست علی اے ایس آئی تھانہ سبزہ زار کو30ہزار روپے رشوت لینے کے جرم میں مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا۔ریاست علی اے ایس آئی نے درخواست گزار محمدطارق پرجھوٹامقدمہ درج کرکے 50ہزار رشوت طلب کی تھی ۔جس نے 30ہزار وصول کرکے باقی 20ہزارنادینے پرسنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگاتودرخواست گزارنے ڈائریکٹرریجن لاہورکودرخواست دی کہ اس کوانصاف فراہم کیاجائے جس کی انکوائری کی جانے پر30ہزار روپے رشوت ثابت ہونے پرسرکل آفیسرریجن لاہورنے مقدمہ درج کرکے ریاست علی اے ایس آئی کوگرفتارکرلیا۔ رشوت اور گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -