انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے تعلیم کو عام کر نا ہو گا،چودھری سرور

انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے تعلیم کو عام کر نا ہو گا،چودھری سرور

  



لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی پا لیساں ہی انکی سب سے بڑی دشمن بن چکیں ہیں ‘حکمرانوں کو ’’مال بناؤ ‘‘کی بجائے ملکی تر قی کا پر وگرام شروع کر نا ہوگا ‘ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے تعلیم کو عام کر نا ہو گا ۔ وہ پاکستان انٹر نیشنل فاؤنڈ یشن کی ز یر نگرانی قائم فاؤنڈ یشن پبلک سکول میں فٹ بال گراؤنڈ کے افتتاح اور تحر یک انصاف پیر محل کے راہنماڈاکٹر کشف ‘ ڈاکٹر وحید اکبر ‘خالد بھٹی ‘میجر (ر) احمد نواز ‘میاں اختر جاوید ‘چوہدری نور ماہی اور دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔چودھری محمدسرور نے کہا کہ دنیا میں 5کروڑ 80لاکھ بچے سکولوں میں نہیں جارہے اور بد قسمتی کی بات ہے کہ ان میں سے 2کروڑ 30بچوں کا تعلق پاکستان سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شاید دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پرسیاسی جماعتیں اقتدار میں آنے کے بعد غر یب کا پیٹ بھر نے کی بجائے اپنا پیٹ بھر نے پر توجہ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پاکستان میں پر ائیوٹ تعلیمی اداروں کا کوئی میعار ہے اور نہ ہی ان پر کسی قسم کا چیک اینڈ بیلنس ہے گلی محلوں میں بھی سکول کھل چکے ہیں مگر وہاں پر کھیلوں کیلئے کسی قسم کی سہو لتیں میسر نہیں ۔پارٹی راہنماؤں سے گفتگو میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا کوئی اور دشمن نہیں انکی ناکام اور عوام دشمن پا لیساں انکی سب سے بڑی دشمن ہیں جو ان کو لے ڈوبے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک کو کر پشن ‘لوٹ مار ‘مہنگائی اور بے روز گاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہی ہے اور اس کیلئے ہم کسی قر بانی سے دریغ نہیں کر یں گے ۔ چودھری سرور

مزید : صفحہ آخر