ایکسیڈنٹ کی کال ، ٹریفک کلیئر نہ کرانے پر سیکیورٹی انچارج کو معطل کر دیا گیا

ایکسیڈنٹ کی کال ، ٹریفک کلیئر نہ کرانے پر سیکیورٹی انچارج کو معطل کر دیا گیا

  



لاہور(وقائع نگارخصوصی)چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے ایکسیڈنٹ کی کال پر بروقت ٹریفک کلیئر نہ کروانے پر سیکٹر انچارج شادمان انجم شہزاد کو معطل جبکہ ایک PO سمیت 4 ٹریفک وارڈنز کو شوکاز نوٹس جاری کر دئے۔سی ٹی او نے کہا کہ فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پُل نہرجیل روڈ پر ایکسیڈنٹ کی کال پر سیکٹر انچارج شادمان انجم شہزاد فوری موقع پر نہ پہنچا جس کے باعث شہریوں کو چند لمحوں کی پریشانی کا سامنا رہاجس کی بناء پر سیکٹر انچارج شادمان کو معطل جبکہ ٹریفک وارڈن کاشان، علی رضا، یاسر الطاف سمیت PO ہارون کو شوکاز نوٹس جاری کر دئے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...