اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے منظم سسٹم کام کر رہاہے ،بلال یاسین

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے منظم سسٹم کام کر رہاہے ،بلال یاسین

  



 لاہور( جنرل رپورٹر) صوبائی وزیرخوراک و چیئرمین کابینہ پرائس کنٹرول کمیٹی بلال یٰسین نے کہا ہے کہ حکومت نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کے ساتھ ساتھ قیمتوں کو مقررہ سطح پر رکھنے کے لئے ایک فعال اور منظم مانیٹرنگ سسٹم تشکیل دے رکھا ہے جس کے تحت ڈیوٹی مجسٹریٹ اتواربازاروں اور اشیائے صرف کے دیگر تجارتی مراکز کا روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کرتے ہیں اور اس طرح قیمتوں کو استحکام میں رکھنے میں مدد ملی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ کریم پارک کے مختلف سٹورز اور شادمان سویرا سٹور کا اچانک دورہ کے دوران صارفین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اے سی سٹی عاصم سلیم بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عام آدمی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور اس حوالے سے ایک ایسا منظم اور فعال حکومتی سسٹم تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت عوام کو مسلسل ریلیف دیا جا رہا ہے۔ کریم پارک کے اچانک دورہ کے موقع پر اقبال سٹور ،دعا سٹور ،المکہ سٹور ، کراچی سٹور ، یادگار سٹور ، سویرا سٹور شادمان اور گردونواح کی مختلف دکانوں کا مالکان کو ہدایت کی کہ وہ گھی اور آئل کی نئی قیمتوں بارے بینرز اور فلیکس اویزاں کریں جن پر پرانی اور نئی قیمتوں بارے صارفین بخوبی آگاہ ہوں ۔ انہوں نے اے سی سٹی عاصم سلیم کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوکانداروں سے قیمتوں سے متعلق بینرز اور فلیکس اویزاں کروائیں ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام گراں فروشوں کا بائیکاٹ کریں اور ایسے عناصر کی اطلاع حکومت کو دیں تاکہ ان کے خلاف فوری کارروائی کی جا سکے۔ بلال یاسین

مزید : صفحہ آخر


loading...